ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب پُتور میں پارک کی ہوئی لاری سے دوسری لاری کی ٹکر؛ ایک ہلاک

مینگلور کے قریب پُتور میں پارک کی ہوئی لاری سے دوسری لاری کی ٹکر؛ ایک ہلاک

Wed, 19 Jul 2017 14:29:13    S.O. News Service

مینگلور 19/جولائی (ایس او نیوز)  قریبی علاقہ پُتور نیشنل ہائی وے پر ایک پارک کی ہوئی لاری کنٹینر سے دوسری لاری نے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مرنے والے کی شناخت محمد الیاس کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ٹکر مارنے والی لاری میں  کلینر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ  مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے کے  اُدنے نامی مقام پر آج بدھ  کو علی الصباح یہ حادثہ پیش آیا۔ہاسن سے ترکاری بھر کر  ایک لاری مینگلور جارہی تھی کہ متعلقہ مقام پر سڑک کنارے پارک کی گئی لاری کنٹینر سے اس نے پیچھے سےٹکر ماردی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر دینے والی لاری کا اگلا حصہ مکمل طور پر تبا ہ ہوگیا، جبکہ اس لاری پر سوار کلینر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مرنے  والے الیاس کا تعلق اُپینگنڈی سے بتایا گیا ہے۔

اُپینگنڈی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: